Friday, April 19, 2024

اتحادیوں کو منانے کیلئے اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے

اتحادیوں کو منانے کیلئے اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے
March 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اتحادیوں کو منانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پرویزخٹک اور اسد عمر نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے اتحاد سے باہر نہ جانے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے عامر خان اور وسیم اختر بھی موجود تھے۔ حکومتی وفد نے درخواست کی جو وعدے کیے ہیں پورے کریں گے۔ اس وقت تنہا نہ چھوڑیں۔

 ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند، لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔