Saturday, September 21, 2024

اتحادیوں کے تحفظات نظر انداز، وفاقی کابینہ کی ریکوڈک معاہدے پر دستخط کی منظوری

اتحادیوں کے تحفظات نظر انداز، وفاقی کابینہ کی ریکوڈک معاہدے پر دستخط کی منظوری
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اتحادیوں کے تحفظات نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے ریکوڈک معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل اس کا حصہ نہ بنیں۔ دونوں جماعتوں نے معاہدہ اٹھارویں ترمیم سے متصادم قرار دے دیا۔ بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم، مولانا عبدالواسع سمیت دیگر وزرا نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ نے  اتحادیوں کے تحفظات کے باوجود ریکوڈک منصوبے کے حتمی ڈیل پر دستخط سے متعلق  منظوری دیدی۔ 15 دسمبر کو ریکوڈک کی اس ڈیل پر حتمی دستخط ہو جائیں گے اور طے شدہ سمجھوتہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کئے گئے ریکوڈیک پراجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کردی گئی۔