Thursday, March 28, 2024

اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کی طرف ہے، چودھری پرویز الٰہی

اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کی طرف ہے، چودھری پرویز الٰہی
March 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کی طرف ہے۔ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں۔

مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ چودھری پرویز الٰہی بولے شہباز شریف سے بات ہوئی ہے۔ جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مولانا کا اتحاد دیرپا لگ رہا ہے۔ اپوزیشن فیصلہ کر چکی کہ ڈیڑھ سال پورا کرنا ہے۔ مخالفین کسی کے خلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ملک کا امن خراب نہ ہو۔ پہلے حکومت جلسوں کے اعلان منسوخ کرے اور پھر اپوزیشن۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ ہمارے جو بھی معاملات طے پائے ضامن آصف زرداری ہوں گے۔ آصف زرداری نے کہا اگر ایسا نہ ہوا تو میں بھی اس معاملے سے دور ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے۔ ناسمجھداری بہت ہے، انہوں نے سیاست کو کھیل بنا دیا ہے۔ عمران خان نے بہت دیر کر دی ہے، شگاف پڑ گیا ہے۔ اگر ہمیں وزارت اعلیٰ مل جائے تو ہم پی ٹی آئی کی کوتاہیاں دور کر دیں گے۔