Friday, April 19, 2024

اتحادی ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے جیتے، فواد چودھری

اتحادی ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے جیتے، فواد چودھری
March 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اتحادی ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے جیتے۔

اب وزیر اطلاعات نے بھی نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اتحادی جماعتوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی صورت مطالبات نہیں مانیں گے۔ ساتھ ساتھ ق لیگ کا نام لئے بغیر کہا کہ اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے تو یہ ایک بھی سیٹ نہ جیتتے۔

اس پر مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اطلاعات الیکشن کمیشن کے نتائج دیکھیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود آپ کے ایم پی اے کو کم ووٹ پڑے، اب بتائیں کس نے کس کی مدد کی؟