Monday, May 6, 2024

اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا، فضل الرحمٰن

اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا، فضل الرحمٰن
January 1, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا۔

اتوار کے روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں اٹکا رہے ہیں، عمران خان ملک ڈبونے کیلئے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ دو صوبوں کے وسائل عمران خان پر لگ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن مزید بولے نو سال میں خیبرپختونخوا 900 ارب کا مقروض ہوچکا، وزیراعلیٰ کو اربوں روپے کی بےقاعدگیوں کا حساب دینا ہوگا۔