Friday, March 29, 2024

اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے، مریم اورنگزیب

اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے، مریم اورنگزیب
January 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے۔

جمعہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پراجیکٹ عمران نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا، سخت شرائط والا آئی ایم ایف پروگرام عمران خان کا عوام کو دیا تحفہ ہے۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ چار سال عوام کو غربت ، مہنگائی کی چکی میں پیسا، آٹا، چینی دالیں اور تیل مہنگا کیا۔ مہنگائی کا طوفان لا کر الیکشن کی رٹ لگا رکھی ہے، یہ الیکشن کی بات کر سکتے ہیں الیکشن لڑ نہیں سکتے۔