Friday, May 3, 2024

اتحادی حکومت کو کوئی پیسے دینے کیلئے تیار نہیں، عمران خان

اتحادی حکومت کو کوئی پیسے دینے کیلئے تیار نہیں، عمران خان
August 27, 2022 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اتحادی حکومت کو کوئی پیسے دینے کیلئے تیار نہیں۔ 

عمران خان حکومت پر پھر چڑھ دوڑے جہلم میں جلسے کے دوران کہا بیرون ملک سازش سے ہم پر حکومت مسلط کی گئی۔ ملک لوٹنے والوں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، جنگ تب تک نہیں رکے گی جب تک ملک کو آزاد نہیں کرالیتا۔

عمران خان کا کہنا تھا ملک میں کبھی انتشار نہیں پھیلایا، مگر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ تکنیکی طور پر مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ہماری جمہوریت اور آزادی کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مہنگائی دوگنا ہے ہوگئی ہے، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف کا پروگرام ناکام ہوجائے گا، آپ کو آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہئے کہ ہمارے لوگ مشکل میں ہیں۔

عمران خان نے کہا یہ کہتے ہیں سیلاب کے دوران جلسے نہیں کرنے چاہئیں، میں سیاست نہیں کررہا حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا ہم نے اپنے دور میں 10 ڈیم شروع کئے، ڈیم ہوں گے تو بارش کا پانی اس میں اکٹھا کیا جاسکے گا۔ ہم نے مل کر سیلابی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔