Friday, April 26, 2024

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیراعظم عمران خان

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیراعظم عمران خان
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔ وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔ کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔