لاہور (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا اتفاق فاؤنڈری کا منشی اسحاق ڈار کہتا تھا ڈالر دو سو روپے سے نیچے لائے گا۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سنگین ہیں، بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے عمران خان کو غیرملکی دہشتگرد تنظیموں سے خطرہ ہے، عمران خان کو اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی کی خدمت کریں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ بولے کہ عمران خان کی ٹانگ 8 دن میں ٹھیک ہوجائے گی۔ عمران خان کراچی سے ٹرین مارچ کریں گے۔