Friday, April 19, 2024

میئرکراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

میئرکراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
October 25, 2016
کراچی(92نیوز)اےٹی سی نے سانحہ12 مئی کے4 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،وسیم اختر کہتے ہیں کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہیں،کوئی بھی وفاداری تبدیل نہیں کراسکتا تفصیلات کےمطابق اےٹی سی نے سانحہ12 مئی کے4 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،وسیم اختر کہتے ہیں کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہیں،کوئی بھی وفاداری تبدیل نہیں کراسکتا۔ سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ اکتیس اکتوبر تک محفوظ کرلیا، دوسری جانب عدالت نے ایم کیوایم رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی اور محمد عدنان سمیت دیگر ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ضمانت ان کا حق ہے، باہر آکر کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے،باہر ہوتا تو کرپشن کے خلاف احتجاج کرتا،ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں،کوئی بھی وفاداری تبدیل نہیں کراسکتا۔