Thursday, March 28, 2024

کراچی : اے ٹی سی نے ناکافی شواہد کی بنا پر را کے ایجنٹوں کو بری کردیا

کراچی : اے ٹی سی نے ناکافی شواہد کی بنا پر را کے ایجنٹوں کو بری کردیا
October 22, 2016
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے دو ملزموں طاہر عرف لمبا، جنید عرف موٹا اور ان کے ساتھی امتیاز کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا ۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے طاہر لمبا اور جنید کو گلشن معمار سے گرفتار کیا تھا اور انہیں را کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کی طرف سے خطرناک ترین قرار دیئے جانے والے ملزموں اور ان کی نشان دہی پر جیل سے گرفتار ملزم امتیاز کو صرف دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا  لیکن پولیس کو یہ الزامات بھی ثابت کرنے میں منہ کی کھانی پڑی ۔ تقریباً ڈیڑھ برس تک ملزموں کا جیل ٹرائل چلتا رہا آخر کار انسداد دہشت گردی عدالت نے ناکافی شواہد کے بنا پر تینوں ملزموں کو بری کردیا ۔