روم (92 نیوز) - اٹالین اوپن ٹینس میں رافیل نڈال کا شاندار آغاز ہوا۔ اسپینش ٹینس اسٹار نے امریکا کے جان ازنر کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
رافیل نڈال کا پہلے راؤنڈ میں امریکا کے جان ازنر سے ہوا۔ اسپینش کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور لگاتار دو سیٹس جیت کر میچ اپنے نام کیا۔
رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چھ، تین اور چھ، ایک رہا۔