Wednesday, May 8, 2024

لیبیا : تارکین وطن کی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی‘ 28 افراد ہلاک

لیبیا : تارکین وطن کی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی‘ 28 افراد ہلاک
October 5, 2016
طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے میں اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کی کشتی لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوب گئی۔ کشتی میں ایک ہزار افراد سوارتھے۔ ہسپانوی این جی او کے اہلکاروں اور اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور بائیس افراد کی لاشیں نکال لیں۔ پناہ گزین لکڑی کی بنی کشتی کے تین حصوں میں سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے پر لوگوں نے سمندر میں کودنا شروع کر دیا۔ حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر پیش آیا۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے لیبیا کے ساحلی علاقے سے ایک روز میں اٹھارہ سو پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔