Saturday, May 18, 2024

مذہبی رہنما کی ہلاکت کے خلاف کارکنوں کا احتجاج

مذہبی رہنما کی ہلاکت کے خلاف کارکنوں کا احتجاج
November 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں اہلسنت والجماعت نے کارکن کی ہلاکت پر ایف ٹی سی کے قریب احتجاج کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی ۔ ایس ایس پی اورنگی میں واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم ہونے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں مذہبی جماعت کے کارکن منگھوپیرمیں مولانایوسف کی ہلاکت پرسراپااحتجاج بن گئے ۔ جماعت کے درجنوں  کارکنان نے ایف ٹی سی کے قریب احتجاج کرتے ہوئے سڑک کوبندکردیا جس سے لائنزایریا سے شارع فیصل آنے اورجانیوالے افرادکوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے یوسف کوپولیس گھرسے لیکرگئی جس کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائرکی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ اورویسٹ کے پولیس افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ۔ایس ایس پی ویسٹ ناصرآفتاب نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی اورنگی کی سربراہی میں کمیٹی بناتے ہوئے ایس ایچ اومنگھوپیرغلام حسین کورائی کوفوری طورپرمعطل کردیا۔پولیس کی مکمل تعاون کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے ۔