Friday, April 19, 2024

اسٹیٹ بینک نے قسطوں پر گاڑیاں خریدنے کی مدت کم کر دی

اسٹیٹ بینک نے قسطوں پر گاڑیاں خریدنے کی مدت کم کر دی
May 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - حکومت نے کار فنانسنگ اسکیم پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے قسطوں پر گاڑیاں خریدنے کی مدت کم کر دی۔

ایک ہزار سی سی زائد کی گاڑیوں پر قسطیں پہلے پانچ برسوں میں ادا کرنا ہوتی تھیں لیکن اب تین سال میں تمام قسطیں ادا کرنا ہونگی جبکہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر فنانسنگ سات سال سے کم کرکے پانچ سال کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کا مقصد بینکوں سے گاڑیوں کی خریداری میں کمی کرنا ہے۔ اس فیصلے سے گاڑیوں کی طلب اور درآمد میں کمی آئے گی۔ ہنگامی بنیاد پر اس فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔ اب جو بھی قسطوں  پر نئی گاڑی لینا چاہیے گا اس پر یہ تمام شرائط لاگو ہونگی۔