کراچی (92 نیوز) - اسٹیٹ بینک نے موبائل فون پارٹس کی درآمد سے پابندی ہٹا دی۔
پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی، اب اسٹیٹ بینک نے موبائل فون پارٹس کی درآمد سے پابندی ہٹا دی ہے۔ موبائل فون مینوفیکچررز کو ایل سی کھولنے کی اجازت بھی دے دی۔
حکومت نے اقتدار میں آتے ہی موبائل فون پارٹس منگوانے پر پابندی عائد کی تھی، انڈسٹری کے مطالبے پر فیصلہ واپس لیا گیا۔