Friday, April 26, 2024

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود اڑھائی فیصد بڑھا دی

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود اڑھائی فیصد بڑھا دی
April 7, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں شرح سود اڑھائی فیصد بڑھا دی۔

نئی شرح سود 12 اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر ایک سو نوے روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 786 ملین ڈالر کی کمی ہوئی، جو اب 11 اعشاریہ 1 ارب ڈالر ہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 اعشاریہ 15 ارب ڈالر ہوگئے، ملک کے مجموعی ذخائر 17 اعشاریہ 47 ارب ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل سے معیشت شدید متاثر ہورہی تاہم اکنامک سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے مضبوط اور فعال پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔