Friday, April 19, 2024

اسٹیٹ بینک کی کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز

اسٹیٹ بینک کی کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز
January 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز دے دی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کو غیرقانونی قرار نہ دیا گیا تو قیمتی زرمبادلہ اور غیر قانونی پیسہ ملک سے باہر نکل جائے گا۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کی خریدوفرخت میں تیزی آرہی ہے۔ مگر حالیہ اسکینڈل کے بعد سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے عدالتی احکامات کہ روشنی میں اڑتیس صفحوں پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی کرپٹو کرنسی کو فوری طور پر بین کیا جائے کیونکہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈالر سمیت غیر قانونی پیسہ باہر منتقل ہورہا ہے، جس سے پاکستانی معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا کہ حال ہی میں چین مراکش ترکی سعودی عرب سمیت گیارہ ممالک نے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب عدالت نےاسٹیٹ بینک کی رپورٹ وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو ارسال کرکے فیصلہ تین ماہ میں دینے کی ہدایات کردی ہیں۔