Thursday, March 28, 2024

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
February 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بابر اعظم کپتان مقرر، محمد رضوان نائب ہوں گے۔ ثقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا۔ شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر اور محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ٹیسٹ ٹیم دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ یاسر شاہ ، سرفراز احمد ، کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ،  ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

پاکستان اور اسٹریلیا  کے درمیان  تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  چار مارچ کو راولپنڈی میں ہو گا۔