Saturday, April 20, 2024

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
February 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھر پورتیاری جاری ہے، ایک روز آرام کے بعد پلیئرز نے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، کیمپ میں شامل کھلاڑی 90 اوورز کا دوسرا سنیریو میچ کھیل رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں مختلف ٹارگٹ دے رکھے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا۔