Sunday, September 8, 2024

آسٹریلوی حکومت نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا

آسٹریلوی حکومت نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا
January 6, 2022 ویب ڈیسک

کینبرا (92 نیوز) آسٹریلوی حکومت نے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا۔ سربین ٹینس اسٹار کو ملبورن ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

 نوواک جوکووچ کو اگلی پرواز سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ جوکووچ بغیر کورونا ویکسی نیشن آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملبورن پہنچے تھے۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ویکسین چھوٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا ویزا درخواست کی حمایت نہیں کروں گا۔ نوواک اگلے جہاز پر گھر جائے گا۔ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ویکسین شدہ ہونا چاہیے۔ نوواک جوکووچ نے کبھی بھی اپنی ویکسینیشن کی حیثیت ظاہر نہیں کی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

ادھر نوواک جوکووچ کے لیے 17 جنوری سے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینا مسئلہ بن گیا۔ نوواک جوکووچ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہیں ویکسین کی چھوٹ دی گئی۔