Thursday, April 18, 2024

اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر باؤلنگ کرنا بھول گئے

اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر باؤلنگ کرنا بھول گئے
July 2, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - برطانوی باؤلر اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر باؤلنگ کرنا بھول گئے۔

یوراج سنگھ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں 6 چھکے کھانے کے بعد بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا نے اسٹورٹ براڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں پٹائی کردی۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا نے اسٹیورٹ براڈ کے خلاف ناقابل یقین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اسٹیورٹ براڈ کے اوور میں ٹوٹل 35 رنز بنے جس میں 29 رنز بیٹ سے بنے اور 6 رنز یکسٹرا ہوئے۔

اس سے قبل 2007ء میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یوراج سنگھ نے ایک اوور میں اسٹیورٹ براڈ کو چھ چھکے لگائے تھے، یاد رہے یوراج سنگھ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پہلے بلے باز ہیں۔