استور (92 نیوز) - ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے۔ استور سمیت گلگت بلتستان کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
لوئر چترال کے علاقے گبور میں دو انچ تک برف پڑی۔ برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں جزوی بند، کوئٹہ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خضدار میں خاتون اور تین بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
وادی نیلم میں عوام نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا۔ بالائی علاقوں گریس ویلی، کیل ،شھونٹھر میں برفباری کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری نے جہاں سردی میں اضافہ کیا وہیں پہاڑوں پر سفید چادر بچھنے سے حسن میں بھی اضافہ کر دیا۔ عوام نے سردیوں سے بچاؤ کے لیے ایندھن کے طور پر خشک لکڑیاں اکٹھا کرنا شروع کر دیں۔