Wednesday, May 8, 2024

استنبول دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی، 81 زخمی

استنبول دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی، 81 زخمی
November 14, 2022 ویب ڈیسک

استنبول (92 نیوز) - ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 81 زخمی ہیں، مزید دو کی حالت تشویشناک ہے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکر لیا گیا، صدراردوان نے کہا کہ تمام ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دینگے۔

واقعہ استنبول کی مشہور استقلال سٹریٹ پرپیش آیا، گورنر استنبول کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق 39 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیا ہے جبکہ 42 زخمی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 5 انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، دو کی حالت تشویشناک ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نےنیوز کانفرنس میں کہا کہ سکیورٹی حکام سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہو سکتاہے،،،تمام ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائیں گے۔

نائب صدر کے مطابق کہ ممکنہ طور پر پر یہ دہشت گرد حملہ ہو سکتاہے جوخاتون نے کیا۔ مشتبہ خاتون چالیس منٹ تک حادثے کی جگہ پر بیٹھی رہی اور دھماکے سے ایک منٹ قبل بیگ چھوڑ کر چلی گئی۔استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

استنبول کے علاقے استقلال اسٹریٹ پرسالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں، اتوار کا روز اور موسم گرم تھا، سیاحوں کا استقلال اسٹریٹ میں کافی رش تھا جس وقت دھماکہ ہوا۔