Friday, September 20, 2024

استحکام پاکستان پارٹی کی 38 رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بنا دی گئی

استحکام پاکستان پارٹی کی 38 رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بنا دی گئی
August 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - استحکام پاکستان پارٹی کی 38 رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بنا دی گئی، پارٹی کے منشورکی آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی، سابق وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم اختر رامے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ نیا سیاسی سفرشروع کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی اڑتیس رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بنادی گئی! 38 رکنی سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل، اسحاق خاکوانی، سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی شامل ہیں۔

نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان، راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ، مامون جعفر، چودھری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چودھری ظہیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

چودھری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ، شعیب صدیقی، مراد راس، میاں خالد محمود، رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی رکن ہیں۔

فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم، تحسین گردیزی، ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل بھی سی ای سی کے ارکان میں شامل ہیں۔

اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد ارکان کا جلد اجلاس منعقد ہوگا۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے منشور پر مبنی عوامی آگاہی مہم شروع کردی، شہر بھر میں سٹیمرز لگا دیئے گئے ہیں۔

 سابق وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم اختر رامے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سے ملاقات میں چودھری وسیم اختر رامے نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔