Sunday, September 8, 2024

استحکام پاکستان پارٹی کا پارٹی کو ضلع کی سطح تک متحرک کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا پارٹی کو ضلع کی سطح تک متحرک کرنے کا فیصلہ
August 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - استحکام پاکستان پارٹی نے پارٹی کو ضلع کی سطح تک متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تنظیم سازی کیلئے ڈویژنل صدور کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کو ضلع کی سطح تک متحرک کیا جائے گا، تمام ڈویژنل صدور کو تنظیم سازی کی ہدایات جاری کردی گئیں، کارکنان سے رابطوں کے ساتھ ساتھ ڈویژنل کمیٹیاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی، چیئرمین جہانگیر ترین نے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے نوجوانوں کو خاص طور پر پارٹی کا حصہ بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہانگیر ترین نے کہا پاک برطانیہ تعلقات تاریخی ہیں، وہ ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کی رہنما سمیرا ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں، صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس نے انہیں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا۔