Saturday, May 18, 2024

استعفوں کا آپشن نہیں عدم اعتماد کا ہے جو کامیاب ہو گا، رانا تنویر

استعفوں کا آپشن نہیں عدم اعتماد کا ہے جو کامیاب ہو گا، رانا تنویر
February 6, 2022 ویب ڈیسک

مریدکے (92 نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر کا کہنا ہے استعفوں کا آپشن نہیں عدم اعتماد کا ہے جو کامیاب ہو گا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں رانا تنویر نے کہا عدم اعتماد اسپیکر کیخلاف ہو گا یا وزیر اعظم کے خلاف کل میٹنگ میں پتہ چل جائے گا۔ میرا مشورہ ہے وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد لایا جائے۔ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کو اکٹھے لانگ مارچ کرنا چاہیے۔ ابھی ویسے کوئی تجویز نہیں۔ ہم 23 مارچ کو لانگ مارچ کریں گے۔

رانا تنویر نے کہا زرداری کی ملاقات میں حکومت کیخلاف لائحہ عمل پر بات ہوئی۔ میاں نواز شریف ہمارے قائد ہیں انکے مشورہ کے بغیر کوئی بات نہیں ہوتی۔ میاں شہباز شریف نے زرداری ملاقات کی صورتحال سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ زرداری نے ملاقات میں آئنی اور سیاسی آپشن پر بات چیت کی جس میں عدم اعتماد بھی شامل ہے۔ کوئی مفاہمت نہیں یہ حکومت کو نکالنے کی ایک مشترکہ جدوجہد ہے۔ اپوزیشن حکومت سے چھٹکارا کیلئے ایک پیج پر ہے۔