Friday, March 29, 2024

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے
March 13, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز آ گیا۔ رونالڈو کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم کے خلاف ہیٹرک کر کے آسٹریا  کے جوزف بیکن کا 805 گول کا ریکارڈ توڑا۔ کرسٹیانو رونالڈو کے  کیرئیر گولز کی تعداد 807 ہو گئی ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم کو  رونالڈو  کی ہیٹرک کی بدولت دو کے مقابلے میں  تین گول سے  شکست دی۔

انٹر نیشنل   میچز میں بھی  سب سے زیادہ 115 گول کرنے کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔