Wednesday, April 24, 2024

اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں آنے کیلئے تیار

اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں آنے کیلئے تیار
September 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہوگئے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ نے باؤلنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی، ویڈیو میں شاہین کو باؤلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ کی کامیابی اللہ تعالی کی طرف سے ہے، آپ کی ذہانت سے نہیں۔

باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے ٹویٹ میں لکھا ’’ شاہین کی واپسی۔‘‘