کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام ہوگیا۔ اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ 33 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 936 پر بند ہوئی۔ سونے اور ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
کاروباری ہفتے کا آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز ملا ملاجلا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں محض 33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور دن کا اختتام 42 ہزار936 کی سطح پر ہوا۔
دن بھرمجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 139 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,120 جبکہ کم ترین سطح 42,876 رہی۔
سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔فی تولہ سونا1 لاکھ59ہزار 600 روپے پر مستحکم رہا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں3 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1753 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے بڑھ کر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے پرمستحکم رہا۔