Wednesday, April 24, 2024

آصفہ اور بختاور بھٹو نے سندھ کلین کے نام سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

آصفہ اور بختاور بھٹو نے سندھ کلین کے نام سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
October 1, 2016
  کراچی(92نیوز)آصفہ اوربختاور بھٹوزرداری کا دورہ ، اہلیان لیاری کی قسمت جاگ اٹھی ۔آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے سندھ کلین کے نام سے صفائی مہم کاباقاعدہ آغازپیپلزپارٹی کے گڑھ سے کردیا۔ تفصیلات کےمطابق  آصفہ اور بختاور بھٹوزرداری کے آنے کی خبر کیا آئی لیاری کی سوئی قسمت جاگ اٹھی ، ڈی ایم سیز بھی حرکت میں آئیں اور برسوں سے گندی سڑکوں سے کچرا بھی اٹھانے کیساتھ چونا بھی ڈال دیا گیا۔ آصفہ اور بختاور کی آمد پر  جیالوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ نادیہ گبول اور جاوید ناگوری بھی اس موقع پر موجود تھے. آصفہ اوربختاوربھٹونے لیاری  میں سندھ صفائی  مہم کے لیے تیس کوڑے دان دینے کے ساتھ  علاقے میں صفائی ستھرائی  کی صورتحال کابھی جائزہ لیا۔