Thursday, March 28, 2024

ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ کے نئے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ کے نئے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
October 19, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری۔ ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ کے نئے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس پر سائنسدان تجربہ کرتے ہیں اور تجربے کے بعد وہ ایک قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔ اس نئے روپ کے بعد وہ ایک مشن پر نکلتا ہے اور فلم کی کہانی ایک نیا موڑ اختیار کر لیتی ہے۔ فلم کی ہدایات جسٹن کرزل نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں مائیکل فیس بینڈر، میریون کوٹی لارڈ، جیریمی آئرنز اور مائیکل کینتھ شامل ہیں۔ فلم اکیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔