Saturday, July 27, 2024

اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی عائد

اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی عائد
August 31, 2023 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے والے اپنے ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ایران کے ویٹ لفٹر مصطفی راجائی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسرائیلی کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایران کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اس کو ناقابل معافی جرم قرار دیا اور مصطفی راجائی پر تاحیات پابندی لگا دی۔