Tuesday, May 7, 2024

اسرائیلی فورسز کی درندگی کی انتہاء، فلسطینی کو شہید کرکے بھی گولیاں برساتے رہے

اسرائیلی فورسز کی درندگی کی انتہاء، فلسطینی کو شہید کرکے بھی گولیاں برساتے رہے
December 3, 2022 ویب ڈیسک

مقبوضہ بیت المقدس (92 نیوز) - سرائیلی فورسز کی درندگی کی انتہاء کردی، شہید فلسطینی پر گولیاں برساتے رہے، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسرائیلی فوجی فلسطینی شہری کو پکڑنا چاہتا تھا، مزاحمت پر گولیاں برسائیں، سفاک اسرائیلی فوجی فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد بھی گولیاں برساتا رہا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوجی کی سفاکی کا پردہ چاک کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔