Sunday, September 8, 2024

اسرائیلی فورسز کا عبادت کیلئے بیت المقدس آئے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فورسز کا عبادت کیلئے بیت المقدس آئے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد
April 5, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - اسرائیلی فورسز نے عبادت کیلئے بیت المقدس آئے فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد نشانہ بنا ڈالا۔

صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کے سبب درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رمضان المبار ک کی عبادت کیلئے آنے والے دس فلسطینیوں کو تشدد کے بعد گرفتارکرلیا گیا، قابض اسرائیلی فورسز کے تشدد سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے گاہے بگاہے بیت المقدس آنے والے فلسطینیوں پر  روک ٹوک اور تشدد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔