Saturday, July 27, 2024

اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو طبی امداد دینے پر ٹیچر کو گولی مار کر شہید کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو طبی امداد دینے پر ٹیچر کو گولی مار کر شہید کردیا
January 20, 2023 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو طبی امداد دینے پر ٹیچر کو گولی مار کر شہید کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والا ستاون سالہ فلسطینی ٹیچر چھ بچوں کا باپ تھا، صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات کے وقت چھاپہ مارا، اور فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا تھا۔

شہید ٹیچر لڑکے کو زخموں سے کراہتے دیکھ کر اس کی مدد کو گیا تھا، رواں ماہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں سترہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔