Friday, March 29, 2024

اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، نوجوان شہید
February 25, 2023 ویب ڈیسک

ہیبرون (92 نیوز) - اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے عروب پناہ گزین کیمپ میں محمد جوابریح کو سر پر گولی ماری، ہیبرون میں سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب مظاہرین نے نابلس میں 11 فلسطینیوں کی شہادت اور چھاپوں کے خلاف احتجاج کیا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر دھاتی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے رواں سال 13 بچوں سمیت 65 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔