Tuesday, April 23, 2024

اسرائیلی فوجیوں کا جنین میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 11 زخمی

اسرائیلی فوجیوں کا جنین میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 11 زخمی
October 9, 2022 ویب ڈیسک

جنین (92 نیوز) - اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر فائرنگ سے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، فائرنگ سے11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے پناہ گاہ کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تاخیری حربے اپنائے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 زخمیوں کو تاخیر سے اسپتال لایا گیا جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نہایت نازک ہے۔

دوسری جانب مشرقی یروشلم اورمقبوضہ مغربی کنارے میں جشن عیدمیلاد النبی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی طلبا کے اسکاؤٹ بینڈ نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مارچ کیا۔ اسرائیلی پولیس نے دمشق گیٹ پر میلاد النبی کی تقریبات روکنے کی کوشش کی اور چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔