Sunday, September 8, 2024

اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن میں ناکامی کے بعد الشفا اسپتال پر بلڈوزر چڑھا دئیے

اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن میں ناکامی کے بعد الشفا اسپتال پر بلڈوزر چڑھا دئیے
November 16, 2023 ویب ڈیسک

غزہ (92 نیوز) - اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن میں ناکامی کے بعد الشفا اسپتال پر بلڈوزر چڑھا دئیے۔

اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، جنوبی دروازہ توڑ دیا، کمپلیکس کی مرکزی عمارتوں سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

حماس کے مطابق اسرائیل کو الشفا اسپتال کی تلاشی کے دوران کوئی اسلحہ ملا نہ جنگجو، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ الشفا اسپتال حماس کا مرکزی آپریشنز ہیڈ کوآرٹر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے میں اسپتال کا آئی سی یو تباہ ہوگیا، چالیس مریض شہید ہوگئے۔