Thursday, March 28, 2024

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا
March 2, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپے کی کارروائیوں کے دوران تین فلسظینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے بیت فجر قصبے کے قریب نوجوان عمار شفیق کو گولیاں مار کر اور شمال مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ عبداللہ الحوساری اور 18 سالہ شادی خالد نجم کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنین کے علاقے میں ایک نوجوان عماد جمال کو گرفتار کر لیا۔