Thursday, April 25, 2024

اسرائیلی فوج کی بربریت، مغربی کنارے میں مزید 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت، مغربی کنارے میں مزید 6 فلسطینی شہید
March 8, 2023 ویب ڈیسک

جنین (92 نیوز) - اسرائیلی فوج کےظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مغربی کنارے میں مزید 6 فلسطینی شہید کردیئے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فائرنگ کرکے 11 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے جنین میں ایک گھر کا محاصرہ کر کے اسے راکٹوں سے تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے نابلس میں بھی چھاپہ مارکر تین فلسطینیوں کو گرفتارکر لیا۔