Saturday, April 27, 2024

اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے میں 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے میں 2 فلسطینی شہید
October 14, 2022 ویب ڈیسک

جنین (92 نیوز) - اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا، جس کے دوران دو فلسطینی شہید ہوئے۔

سال کے آغاز سے اب تک جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں مارچ کے بعد سے ہوئی ہیں، جب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے اسرائیل میں حملوں کے ایک سلسلے کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا تھا، جس میں 19 افراد شہید گئے تھے۔

جنین اور نابلس کے شہر، دونوں ہی وسیع و عریض پناہ گزین کیمپوں کے گھر ہیں، تشدد کا مرکز رہے ہیں۔ لیکن مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے دیگر حصوں میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں اس ہفتے دو اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔