Friday, April 19, 2024

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کی شہادت پر عالمی سطح پر غم و غصہ

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کی شہادت پر عالمی سطح پر غم و غصہ
May 12, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کی شہادت پر عالمی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

عالمی رہنماؤں نے قتل کی آزاد اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شيرين ابو عاقلہ کے قتل کی شدید مذمت کی۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کشمیر اور فلسطین میں مظالم اجاگر کرنے والوں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے اسرائیل کو قتل عام کی کھلی چھٹی  نہیں ملنی چاہیے ۔

امریکی وزیر خارجہ نیڈ پرائس بولے شيريں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ یورپی یونین ،ایمنسٹی انٹرنیشل ، فلسطینی  اتھارٹی ،کویت ، قطر اور دیگر ممالک   نے اسرائیل کے کھلے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہو گئی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔