Saturday, July 27, 2024

اسرائیلی فوج کا نابلس میں آپریشن، مزید 11 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

اسرائیلی فوج کا نابلس میں آپریشن، مزید 11 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی
February 23, 2023 ویب ڈیسک

نابلس (92 نیوز) - اسرائیلی فوج نے نابلس میں آپریشن کرکے مزید 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ نام نہاد آپریشن میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی کر دیئے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیل کی فلسطین میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کا محاصرہ کرکے فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی فوج نے گھروں میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ کئی گھرمسمار بھی کر دیئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے بھاری اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال اب تک صرف دو ماہ میں اسرائیلی فوجیوں نے 61 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے مظالم پر اسلامی ممالک کی شدید مذمت

ادھر فلسطین میں قابض اسرائیل کی صیہونی فوج کے مظالم پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی عرب، مصر، قطر اور اردن نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے خلاف آواز بلند کردی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت کو روکے، اسرائیل فوج کی فائرنگ سے مزید 11 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔