غزہ (92 نیوز) - اسرائیل کی پھر نصیرات پناہ گزین کیمپ پر دہشتگردی کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے مغربی خان یونس میں رہائشی عمارت پر بھی بمباری کی گئی، اسرئیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جام شہادت نوش کر گئے۔
جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بھی رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا جس میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں 2 فلسطینی صحافی بھی شہید ہوئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صہیونی فوج نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
ادھر اسرائیلی فورسز نے رفح کراسنگ جاتے ہوئے ایوارڈ یافتہ شاعر موساب کو اغوا کر لیا، اسرائیلی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد تیرہ ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی۔