Thursday, April 25, 2024

غزہ بمباری کے جواب میں اسلامی جہاد نے متعدد اسرائیلی شہروں کو نشانے پر رکھ لیا

غزہ بمباری کے جواب میں اسلامی جہاد نے متعدد اسرائیلی شہروں کو نشانے پر رکھ لیا
August 6, 2022 ویب ڈیسک

غزہ (92 نیوز) – غزہ بمباری کے جواب میں اسلامی جہاد نے متعدد اسرائیلی شہروں کو نشانے پر رکھ لیا۔ اسرائیل خطروں کے سائرن سے گونج اٹھا، فلسطینی اسلامی جہاد نے 100 راکٹ داغ ڈالے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ روکنے کے لیے حرکت میں آ گئی ہے۔

فلسطین اسلامی جہاد کی طرف سے اسرائیل کے اندر ایک سو راکٹ فائر کیے گئے۔ تاکہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کا جواب دے سکے، اسرائیل کی غزہ پر جمعہ کے روز بمباری کی کی وجہ سے اسلامی جہاد کے لیڈر تیسیر الجباری شہید ہو ئے۔

یروشلم بریگیڈ نے تل ابیب اور دوسرے اسرائیلی شہروں پر بمباری کی ہے۔ اس امر کا اظہار اسلامی جہاد کے مسلح ونگ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک سو سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل کی بمباری سے 16 افراد شہید ہوگئے تھے، جس پر عالم اسلام میں غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔