Saturday, April 20, 2024

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرنے کا بڑا منصوبہ

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرنے کا بڑا منصوبہ
May 26, 2023 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا بڑا منصوبہ بنالیا۔

اسرائیل کا ریاستی دہشتگردی سے جی نہ بھرا، اب اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ سامنے آ گیا۔

اسرائیل کی حکومت نے غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے ایک بلین ڈالر مختص کردئیے۔ یہودی بستیوں اور دیگر منصوبوں کے درمیان موجودہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 لاکھ یہودی آباد کار مقیم ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تمام یہودی بستیوں کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔