کیلیفورنیا (92 نیوز) - دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ دوسری بار بھی ناکامی سے دوچار ہو گیا، اسپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اسپیس کرافٹ کو ٹیکساس سے لانچ کیا گیا، آزمائشی پرواز کے پہلے مرحلے میں سپر ہیوی بوسٹر کامیابی سے اسپیس کرافٹ سے الگ ہوکر دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس کے بعد چند منٹ تک اسٹار شپ کی پرواز جاری رہی اور لانچ کے آٹھویں منٹ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس دوران اسٹار شپ اسپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو اس وقت زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا۔