Tuesday, April 16, 2024

اسپین پلٹ دو بہنوں کا قتل، مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان گرفتار

اسپین پلٹ دو بہنوں کا قتل، مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان گرفتار
May 22, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - گجرات میں اسپین پلٹ دو بہنوں کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق  ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے واقعہ کی پلاننگ اور قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتول بہنیں خاندان میں اپنی زبردستی شادیوں کے خلاف تھیں جس پر مبینہ طور پر بھائی اور چچا نے دونوں کو قتل کر دیا۔

گلیانہ کے گاؤں نوتھیہ میں 20 سالہ عروج عبّاس اور 24 انیسہ عبّاس چند روز قبل اسپین سے آئی تھیں جنہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے مقتولین کے چچا سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کا بھائی شہریار، چچا محمد حنیف، عتیق ، حسن اور اسفند یار شامل ہیں۔