Sunday, September 8, 2024

اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
August 20, 2023 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) - اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کا تاج اسپین کے سر سج گیا، اسپین نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کے مقابلے میں اسپین کا پلڑا بھاری رہا، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، 29 ویں منٹ میں اسپین کی اولگا کارمونا نے شاندار موو بنا ئی اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

انگلینڈ نے بھی اسپین کا بھرپور مقابلہ کیا، مگر بدقسمتی سے انگلش ٹیم نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع گنوا دیئے۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی،،، یوں میچ اسپین کی جیت پر ختم ہوا۔

اسپین کی ملکہ لیٹیزیا اور انفینٹا صوفیہ نے بھی فائنل اسٹیڈیم میں دیکھا۔ میچ کے اختتام پر اسپینش کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی دی گئی، اسپین کی ملکہ نے بھی ٹرافی اٹھا کر اپنے ملک کی جیت کا جشن منایا، اس موقع پر اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں، کا نواں ایڈیشن جنوبی نصف کرہ میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی شو پیس ایونٹ تھا۔